ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7افراد جاں بحق

صوبہ بلوچستان میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ بے ہوش افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہولناک حادچہ چمن شہر میں پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ صفائی کے دوران ٹینک میں گیس بھر گیا جس سے سات افراد کا دم گھٹ گیا اور موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس دوران دو افراد بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور بے ہوش 2افراد کو نکال لیا، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔