وزیراعلیٰ پنجاب اور حماد اظہر کا عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
صنعتوں اور پیداوار کے وفاقی وزیر حما د اظہر نے آج (پیر) وزیراعلیٰ ہاوس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں، انتخابی حلقوں کے مسائل اور صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں تیرہ خصوصی اقتصادی زونز اور لاہور میں فلاح عامہ کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔