پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری

لندن: انگلش بورڈ نےانگلینڈاور پاکستان کےدرمیان سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ مانچسٹر اولڈٹریفورڈ میں5سے9اگست کو کھیلاجائےگا۔ دوسراٹیسٹ13سے17 اور تیسراٹیسٹ21سے25اگست کوکھیلاجائےگا، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اولڈٹریفورڈ میں ہی کھیلےجائیں گے۔