لائن کراسنگ پر حفاظتی انتظامات اور نگرانی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد: ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے سیفٹی آپر یشن اور ان مینڈلیول کرا سنگ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اس دوران لائن کراسنگ سے گزرنے والی ٹریفک کی حفاظت کے لیے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اجلاس کے دوران لیول کر اسنگ پر حفاظتی انتظامات اور نگر انی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور لیول کراسنگ پر تعینات عملے کی تر بیت کے لیےجامع حکمت عملی بھی زیرغور آئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے حادثات سے بچاؤ پر آگاہی مہم چلائی جائیں گی، ٹرین ڈرائیور وزارت ریلوے کی ہد ایات پرسختی سے عمل کر یں، قانون شکن ٹرین ڈرائیور کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔