امریکہ، 2ہوائی جہاز آپس میں ٹکرا نےسے کم از کم 2افراد ہلاک
شمال مغربی امریکہ کی ریاست آئیڈاہو کی کوئی یورڈی آلین جھیل کے اوپر دو ہوائی جہاز آپس میں ٹکراگئے جس کے باعث8افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔کوٹی نائی کانٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری خبر کے مطابق یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر 2بجکر 20منٹ(پاکستانی وقت کے مطابق صبح 2بجکر 20منٹ)پیش آیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے 2لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ باقی 6افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔