فرانس ، سب سے بڑا آرٹ میوزیم لوورے لاک ڈاﺅن کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

پیرس میں واقع دنیا کا سب سے بڑا آرٹ میوزیم لوورے طویل کورونا لاک ڈاﺅن کے بعد دوبارہ کھول دیا گیاہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بڑے عجائب گھرکو کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران سخت نقصان ہوا اور صرف ٹکٹوں کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں 40 ملین یورو (45 ملین ڈالر) سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔انھوں نے بتایا کہ عجائب گھر کے مشہور حصے، جیسے "مونا لیزا" اور اس کے وسیع و عریض نوادرات کا مجموعہ قابل رسا ئیہوں گے تاہم ایسی دیگر گیلریاں جہاں سماجی دوری زیادہ مشکل ہے بند رہیں گی۔میوزیم ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 9.6 ملین سیاحوں نے میوزیم کا دورہ کیا جن میں سے 70 فیصد غیر ملکی تھے۔