پاکستان میں بہت بڑی میڈیکل صنعت لگنے جا رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہت بڑی میڈیکل صنعت لگنے جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج ایک تاریخی دن ہے،وزیراعظم عمران خان نے وینٹی لیٹر کا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو 57 ڈیزائنز ملے، 4 منظور ہوئے،4سرکاری و نجی ادارے ادارے وینٹی لیٹرز بنائیں گے۔