سعودی عرب نے حج کیلئے کوروناکے خلاف حفاظتی قواعدوضوابط کی منظوری دیدی
سعودی عرب نے آئندہ حج کیلئے کروناکے خلاف حفاظتی قواعدوضوابط کی منظوری دیدی ہے۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان قواعدکے نفاذ کامقصدعازمین کاتحفظ اورسلامتی یقینی بناناہے۔ مناسک حج کے مقامات میں بلااجازت داخل ہونیوالے شخص کو دس ہزار سعودی ریال جرمانہ کیاجائے گا۔وزارت داخلہ نے تمام شہریوں اورسعودی عرب میں مقیم افرادسے کہاہے کہ وہ حج کے خصوصی قواعدوضوابط کی پاسداری کریں۔سعودی عرب نے گزشتہ ماہ اعلان کیاتھاکہ سال دوہزاراکیس کاحج صرف ملک میں موجود عازمین کے لئے محدودہوگااورزیادہ سے زیادہ ساٹھ ہزارافرادکوفریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔