پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ ادا کرنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پینشن ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب کے حکم پر جاری وہنےو الے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کا کہا گیا ہے ۔ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے ۔