کورونا کی تیسری لہر مزید پچیس جانیں لے گئی
۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی یومیہ تعداد 1 ہزار سے گھٹ گئی، گزشتہ روز نئے کیسز کی تعداد 830 رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد33 ہزار390ہے اور نو لاکھ آٹھ ہزار648افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 25 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔ ملتان میں اٹھارہ ، لاہور پندرہ، پشاور اور اسلام آباد میں گیارہ فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں جبکہ ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 19 سو 68 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ ملک میں اب تک 1 کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 856 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 33 لاکھ 63 ہزار 490 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں