خیبرپی کےپولیس نے کالعدم تنظیم کے اہم رکن جان محمد عرف زین اللہ کو گرفتار کرلیا

خیبر پی کے پولیس نے حساس ادرے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےگزشتہ سال رحمان بابا نیٹو ٹرمینل پر حملہ میں ملوث ملزم جان محمد عرف زین اللہ کو گرفتار کرلیا ہے،حملے میں نیٹ کے چھ ٹریلر اوراربوں روپے کا قیمتی سامان ضائع ہو گیا تھا پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ملزم نے عدالت میں اپنا بیان اقبال جرم قلمبند کروادیا جبکہ ساتھی ملزمان کے بارے میں انکشاف بھی کیا ہے۔