کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں فائرنگ سے زخمی 4اہلکار دم توڑ گئے
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں چار پولیس اہلکار گاڑی میں سوار معمول کی گشت پر تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چاروں شدید زخمی ہو گئے، مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، چاروں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر،اے ایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور شامل ہیں، صدر مملکت،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نوازشریف نےاپنے پیغام میں کہا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایسے حملے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عزائم متزلزل نہیں کر سکتے،