خیبرپی کےکا آئندہ مالی سال کا بجٹ تیرہ جون کو پیش کیا جائے گا

خیبر پی کے،کے مالی سال 2015-16کے بجٹ میں پولیس کے لئے تین بڑے منصبوں کیلئےآٹھ سوملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،بم ڈسپوزل یونٹ اور کے نائن یونٹ کےلئے دفتر، آلات اورسراغ رساں کتوں کی خریداری کےلئے دوسوپچھتر ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، بارود کا پتہ لگانے والےدو سکینرز کی تنصیب کے منصوبوں کےلئےدوسوتریسٹھ ملین سے زائد رقم فراہم کی جائے گی ،اسی طرح باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاورکے لینڈنگ زون کے علاقہ میں آٹھ واچ ٹاورز بھی تعمیرکئے جائیں گے۔ جن کے لئے آئندہ مالی سال بجٹ میں ایک سوساٹھ ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح پولیس کے دیگرتعمیراتی منصوبوں کے لیے بھی بانوےملین روپے رکھنے کی تجویزرکھی گئی ہے ۔