سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر رحتمہ اللہ علیہ کے عرس میں شدید گرمی اور نہر میں ڈوبنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی
حضرت لعل شہباز قلندر رحتمہ اللہ علیہ کا سالانہ عرس سہون شریف میں جاری ہے، نامناسب سہولیات اور ناقص انتظامات کے باعث زائرین مشکلات کا شکار ہیں، آج صبح نہر میں ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں،ان کا تعلق سندھ کی تحصیل مورو سے ہے، دوسری جانب شدید گرمی اور لو لگنے سے سات افراد جاں بحق ہو گئے،جن کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے،گذشتہ روز جاموشورو کے قریب عرس میں شرکت کیلئے جانیوالے زائرین کی بس الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے،عرس میں اب تک جاں بحق ہونے والے زائرین کی تعداد دس ہو چکی ہے، زائرین کیلئے پینے کے پانی اور رہائش کیلئے بھی خاصی مشکلات درپیش ہیں