ہالی ووڈ کی ایڈونچر فلم "دی واک " کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ہدایتکار روبرٹ زیمکس کی اس فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو فلپ پیٹٹ Philippe Petitکی زندگی کے بارے میں ہےجس نے انیس سو چوہتر میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے دونوں ٹاورز کے درمیان بندھے رسے پر واک کی تھی ۔ایکشن اورایڈونچر کے مناظررکھنے والی اس فلم میں اداکار جوزف گورڈن لیوٹ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں جبکہ بین کنگسے، جیمز بوجے اور بن شوارٹز بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں،فرانسیسی مہم جو کی زندگی پر بننے والی فلم دو اکتوبر کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔