ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈوینچر سے بھرپور فلم "ایورسٹ " کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

حقیقی واقعہ پر مبنی اس فلم کی کہانی کوہ پیماؤں کے ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ماؤنٹ ایوسٹ سر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،اس دوران انہیں شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑتا ہے فلم میں جیک جیلن ہال،جوش برولن،جیسن کلارک اور کیرا نائٹلی مرکزی کردار ادا کررہے ہیںایکشن اورڈرامہ سے بھرپور فلم اٹھارہ ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی