چین کے دریائے یانگ زی میں ڈوبنے والے بحری جہاز کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد345 ہوگئی
ایسٹرن سٹار نامی بحری جہاز پیرکے روزطوفان کی لپیٹ میں آنے کے بعد الٹ گیا تھا جسے گذشتہ روز کرینوں کی مدد سےدریا سے نکال لیا گیا،،ریسکیو حکام کے مطابق جہاز کو سیدھا کرنے کی مہم کا آغاز ہوتے ہی یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ جہاز میں سوار کسی مسافر کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے،، بحری جہاز پر سوار 456 مسافروں میں سے جہاز کے عملے کے دو ارکان سمیت صرف 14 لوگوں کو زندہ بچالیا گیا تھا،جہاز کے ڈوبنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں،،حادثے میں زندہ بچنے والوں کا کہنا ہے کہ جہاز طوفان میں پھنس کر کچھ ہی منٹوں میں الٹ گیا تھا۔