بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نےبھارتی وزیراعظم کا ڈھاکا ائیرپورٹ پہچنےپر استقبال کیا،دو روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیراعظم نے ڈھاکا میں یادگار شہداء اور شیخ مجیب الرحمان کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان سرحدی تنازعے ختم کرنے کے لیے زمین کے لین دین کےتاریخی معاہدے پر دستخط ہوں گےجس کے تحت ڈیڑھ سو بستیاں آباد کی جائیں گی ،ہزاروں بنگلہ دیشی بھارت کی پچاس سے زیادہ بستیوں میں آباد ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی سو بستیوں میں بھارتی باشندے آباد ہیں،،تجارت کے فروغ ، سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کو روکنے کے معاہدے بھی کئے جائیں گے۔