سی این جی اسٹیشنز کی بحالی کے اعلان کے بعد بھی شہری گیس سے محروم ہیں
وزارت پٹرولیم اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز سات روز کے لیے کھولے جائیں گے لیکن ایک ہفتے بعد بھی سی این جی اسٹیشنز نہیں کھولے جا سکے جس سےعوام کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت یک طرفہ فیصلہ کرے یا تو پٹرول سستا کرے یا سی این جی کو مستقل بنیادوں پر کھول کر عوام کی مشکلات کو کم کرے۔جڑواں شہروں میں بیشتر سی این جی اسٹیشنز ابھی تک مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہو سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سی این جی کی بندش اور دوسری طرف پٹرول مہنگا کر کے عام آدمی پر بوجھ بڑھایا جا رہا ہے،سی این جی کی جزوی بحالی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ شہریوں کی روزمرہ زندگی پر اثرانداز ہو رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات کرے