دورہ سری لنکا کی تیار ی کے لئے موجودہ ٹیسٹ سکواڈ میں شریک کھلاڑیوں کی نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں انفرادی پریکٹس جاری ہے

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ،احمد شہزاد ،اظہر علی، محمد حفیظ ،وہاب ریاض ،حارث سہیل،ذوالفقار بابر سمیت دیگر کھلاڑی باؤلنگ کوچ مشتاق احمد، اسسٹنٹ مینجر شاہد اسلم اور گرانٹ فلاور کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں ٹریننگ کررہے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےاس اہم سیریز کے لئے ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم تقریباً دو ماہ کے دورہ پر آٹھ جون کو سری لنکا روانہ ہو گی جہاں ٹیم تین ٹیسٹ ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ سترہ جون سے شروع ہوگا