نواز شریف نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں چار پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے

وزیراعظم نے پولیس اہلکاروں کے قتل پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے