وفاقی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام دشمن قرار دے دیا:عمران خان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بجٹ دوہزار پندرہ سولہ میں عوام پر بے جا ٹیکس لگائےجارہےہیں، جبکہ پیسے والوں کو ایک بار پھر ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریکوری میں کوئی بہتری نظرنہیں آئی جبکہ حکمرانوں کا بیرون ممالک رکھا پیسہ واپس لانے کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں سیکرٹریز کی سو فیصد تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا جبکہ عام آدمی کی تنخواہوں میں صرف ساڑھے سات فیصد اضافہ کیاگیا جو سراسر غلط ہے۔عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خیبر پی کے میں صنعتوں پرٹیکس دو سال پہلے ہی ختم کرناچاہیئےتھا گزشتہ روز حکومت نے خیبر پی کے کو بجٹ میں کوئی فائدہ نہیں دیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیلزٹیکس کوسترہ سےبارہ فیصد پرلایاجائے اور ڈیزل پربھی بارہ فیصدٹیکس لگایاجائے۔