شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں8 ہلاک , 4زخمی

شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے زوئی سیدگی میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک مکان کو نشانہ بنایا ،مکان پر دو میزائل داغے گئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ حملے میں آٹھ دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ڈرون طیارے کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والا مکان افغان دہشتگردوں کا ٹھکانہ تھا تاہم مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق بھی افغان دہشتگردوں سے بتایا جارہا ہے-