کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں چار پولیس اہلکار گاڑی میں سوار معمول کی گشت پر تھے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چاروں شدید زخمی ہو گئے، مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،چاروں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر،اے ایس آئی،کانسٹیبل اور ڈرائیور شامل ہیں- صدر مملکت،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی مذمت کی اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نوازشریف نےاپنے پیغام میں کہا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،ایسے حملے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عزائم متزلزل نہیں کر سکتے-