رمضان االمبارک کاچاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

رحمتوں اور برکتوں بھرا رمضان آگیا،ماہ صیام کی برکتیں سمیٹنے کیلئے پاکستان میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہو رہا ہے، جبکہ پشاور کی مسجد قاسم میں بھی مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت اجلاس آج ہو رہا ہے۔ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آٓج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے،رمضان کا چاند اتوار کی صبح پیدا ہو گیا تھا، ملک میں ایک ساتھ پہلا روزہ کل بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔آج غروب آفتاب سات بجکر بیس منٹ پر ہے،، جس کے بعد چھہتر منٹ تک چاند کی رویت ممکن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع صاف ہونے کی صورت میں ملک بھر میں واضح اور روشن چاند دیکھا جا سکے گا۔