دوسال میں دہشت گردی کے خلاف تاریخی جدوجہد کی۔ پولیس کی کارکردگی میں واضع بہتری آئی۔میڈیا مثبت تنقید سےرہنمائی کرے:چوہدری نثارعلی خان
اسلام آباد کی پولیس لائنز میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ چار سو اسی نئے ریکروٹس کے پاس آؤٹ ہونے پر خوشی ہے۔ بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہر شعبے میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھ کر ترقی کرسکتے ہیں۔ ریکروٹس کواسلام آباد کی حفاظت کا مقدس فریضہ سونپا جارہا ہے۔ شہر کو جرائم سے پاک کریں گےوفاقی وزیر داخہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی معاملات پر فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے۔ فورسز اور عوام نے دہشتگردی کیخلاف تاریخی جدوجہد کی ہے
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں سے متعلق اللہ کو جواب دینا ہے۔ میڈیا مثبت تنقید سے رہنمائی کرے۔ خامیوں کی نشاندہی کے ساتھ اچھے اقدامات کی تعریف ہونی چاہئے۔