لاہورمیں پنجاب اسمبلی کےسامنےاساتذہ کادھرنا4روز بھی جاری ہے

پنجاب بھرکےاساتذہ مطالباتمنوانےکےلیےپنجاب اسمبلیکےسامنے چار روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، کہتے ہیں،مطالبات نہ مانے گئے تو رمضان میں دھرنا دیں گے،افطاری بھی یہیں ہوگی،،اور سحری بھی یہاں پر ہی کریں گے،ان کاکہنا ہے،کہ ایک ہی مطالبہ ہے ،کہ پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارےپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تحویل میں نہ دیئے جائیں، جب کہ جو ادارے اس فاؤنڈیشن کو دیئے گئے ہیں ،،وہ بھی واپس لیے جائیں، حکومت کے اس اقدام سے غریب کے بچوں کےلیے تعلیم مہنگی ہوجائےگی،حکومت پنجاب کو چاہیے کہ اس مہذہب طبقے کو سڑکوں پر ذلیل و خوار نہ کیا جائے،، ایسا کرنے سے نظام تعلیم مفلوج ہوکر رہ جائے گا،ٹیچرز نے فیصلہ دے دیا ہے کہ مطالبات کے حق تک دھرنا جاری رہے گا،دوسری جانب مال روڈ پردھرنےکےباعث ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے،،کیمرہ مین محمد ساجد کےساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور،