ہلیری کلنٹن نےڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کیلیے پورٹو ریکو کی پرائمری جیت لی ہے

پورٹو ریکو کی پرائمری ہلیری با آسانی جیت گئیں جہاں انہیں ساٹھ فیصد ڈیموکریٹس نے ووٹ دیے ،پورٹو ریکو میں معاشی بحران ہے اور ریاست قرضے میں جکڑی ہوئی ہے ،یہاں سے ہلیری کلنٹن کو آٹھ ڈیلی گیٹس مل گئے ہیں ،،امریکی صدارتی الیکشن کیلیے نامزدگی کے آخری مرحلے میں منگل کو چھہ ریاستوں میں ڈیموکریٹک ووٹرز نئے صدارتی امیدوار کا انتخاب کرینگے منگل کو ہونیوالی ووٹنگ میں ،کیلی فورنیا اور نیو جرسی بھی شامل ہیں جہاں سب سے زیادہ ڈیلی گیٹس ہیں ،،برنی سینڈرز کیلی فورنیا پرائمری کو انتہائی اہم قررا دے رہے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ یہاں سے ہلیری کلنٹن کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائینگے