رمضان المبارک میں احتیاط برتیں ورنہ بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا

گرمی کے روزے جتنے طویل ہوتے ہیں اس میں احتیاط بھی اتنی ہی ضروری ہے، سحر و افطار میں کھانے پر ہاتھ ہلکا رکھیں ورنہ بیمار ہوسکتے ہیں، شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں، ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔افطار کے وقت چونکہ معدہ کئی گھنٹوں سے خالی ہوتا ہے اوراس میں تیزابیت موجود ہوتی ہے ، ایسے میں اگر زیادہ تلی ہوئی چیزیں مرچ مسالے کھائیں گے تو یہ تیزابیت کو مزید بڑھا دیتی ہیں۔رمضان المبارک کے دوران بدہضمی، معدے کی جلن اور گیس کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، طبی ماہرین کہتے ہیں سحروافطار میں احتیاط ضروری ہے۔ افطاری کے فوری بعد زیادہ پانی پینے سے بھی گریز کریں، افطار کے وقت ٹھنڈے مشروبات، پانی، پھل اور جسم کو تویت بخشنے والی اشیا کا استعمال کیا جائے۔