بلجیئم میں دومسافر ٹرینیں ٹکرانے سے3افراد ہلاک کم از کم 14شدید زخمی ہو گئے

بلجیئن میڈیا کے مطابق سینٹ جورج کے علاقے میں ایک مسافر ٹرین پہلے سے پٹڑی پر کھڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی ،،حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چالیس زخمی ہو گئے ،،زخمیوں میں چودہ کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے ،،بیلجیئن حکام کے مطابق حادثہ کیونکر پیش آیا تحقیات شروع کر دی گئی ہیں ،ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرین دھند کی وجہ سے دوسری ٹرین سے ٹکرائی،،یورپ میں موسم انتہائی غیر یقینی ہے ،،فرانس اور جرمنی میں بارشوں اور سیلاب سے درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،مشرقی بلجیئم میں بھی خراب موسم حادثے کی وجہ بتایا جا رہا ہے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند کرکے اس روٹ کی تمام ریل گاڑیوں کو دوسرے راستے جانے کی ہدایت کی گئی ہے