ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا

ملک کے کئی شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیاہے،یکم رمضان المبارک سات جون کوہوگا،ماہ صیام کا چاند دیکھنے کےلیے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی جبکہ اسلام آباد،لاہوراورپشاورمیں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، رمضان کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ساحلی پٹی اور سندھ کے مختلف اضلاع سے بھی شہادتیں موصول ہوئیں،جبکہ مختلف شہروں میں واضح طور پر چاند دیکھا گیا۔