لاہور سمیت پنجاب میں تیز آندھی اور موسلادھاربارش, 5 افراد جاں بحق، 13 زخمی
شہر میں پہلے چلی تیز آندھی ۔۔۔پھر ہوئی موسلادھار بارش۔ روزہ داروں کی دعا قبول ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹا ۔۔۔لیکن ابر رحمت بیشتر شہریوں کے لئے باعث زحمت بنا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے تقریباً آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔
مختلف شاہراہوں پر درخت اکھڑنے سے ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا ۔۔۔کینال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، ملتان روڈ، راوی روڈ،وحدت روڈ پر ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔ دوسری جانب برکی روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد زخمی ہوئے ۔۔۔شاہدرہ میں عمارت گرنے سے 58 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق اور3 افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔شالیمار میں گھر اور رائیونڈ میں دفتر کی چھت گرنے سے ایک شخص اور8 سالہ لڑکا زخمی ہو گئے۔ نشاط کالونی میں گھرکی بیرونی دیوار، برکی روڈ پرعمارت زمین بوس ہو گئی ۔۔۔غازی آباد ، گوجرپورہ اور رائیونڈ سٹی میں گھروں کی چھتیں منہدم ہونے سے 6 افراد زخمی ہوئے ۔۔۔ہربنس پورہ ، ساندہ، رائیونڈ روڈ پر آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی گھریلو سامان جل گیا۔
دوسری جانب تیزآندھی کے باعث 2 طیاروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔۔۔جنہیں سول ایشن نے گراؤنڈ کر دیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا