امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
ملک بھر میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، مساجد اور امام بارگاہوں میں مختلف تقاریب منعقد ہونگی جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حیات مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے۔ مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔لاہورمیں اندرون شہرمبارک حویلی موچی دروازے سے صبح نو بجے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جوشام چھ بجے کے قریب کربلا گامے شاہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا،علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان، سنی اتحاد کونسل ،سنی تحریک ،تحریک صراط مستقیم ،مرکزی جماعت اہلسنت سمیت دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام بھی سیمینار منعقد کئے جائیں گے