نواز شریف اور انکے بچے ذرائع آمدن ثابت نہیں کر سکے۔ قطری شہزادے کا خط غلط ثابت ہوا۔ مریم نواز نے حقائق چھپائے۔ نیب پراسیکیوٹر
لندن فلیٹس ریفرنس میں نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر کے حتمی دلائل دیئے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف ، مریم نواز حسن اور حسین نواز ذرائع آمدن ثابت نہیں کر سکے۔ مریم نواز نے اصل حقائق چھپائے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئے۔ ملزمان نے تفتیشی ایجنسی کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ فلیٹس انیس سو ترانوے سے ان کی ملکیت ہیں اور یہ تب سے وہاں رہ رہے ہیں۔ مریم نواز بینیفشل آنر ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گراؤنڈ رینٹ مالک دیتا ہے، اور یہ گراؤنڈ رینٹ دیتے رہے۔ نواز شریف بھی جانتے ہیں کہ وہ نوے کی دہائی کے آغاز سے وہاں رہ رہے ہیں۔ گلف اسٹیل مل کے اصل مالک میاں محمد نواز شریف تھے۔ قطری شاہی خاندان کے ساتھ بارہ ملین کی سرمایہ کاری کی گئی۔ قطری کا خط غلط ثابت ہو گیا۔ بیئرر شئیرز ہمیشہ ان کے پاس رہے ۔ بیئرر شئیرز کبھی قطری کے پاس نہیں رہے۔ نئے قوانین کے بعد منیجمنٹ کمپنی کے پاس مالک کا نام، پتہ ہر چیز آ گئی تھی۔ دوہزار چھ میں ملکیت ظاہر کرنے کا ایکٹ آیا۔ پہلے مالک کا نام ظاہر نہیں کیا جاتا تھا۔ نئے قوانین کے مطابق بینیفشل مالک چھپانا ممکن نہیں تھا۔ سامبا کا خط اور یہ قوانین براہ راست ثبوت ہیں کہ فلیٹ انیس سو ترانوے سے ان کے پاس ہیں۔ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ کل بھی نیب پراسیکیوشن کے دلائل جاری رہیں گے