بلوچستان اورپنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا، چیف الیکشن کمشنرنے معاملے پر اجلاس کل طلب کرلیا
پنجاب اوربلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے معاملے پرحکومتی اوراپوزیشن کمیٹیوں میں ڈیڈلاک برقرار،،دونوں صوبوں کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کردیا گیا،،چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان نے معاملے پرالیکشن کمیشن کا اجلاس صبح نوبجے طلب کرلیا،،الیکشن کمیشن کوآئندہ دوروزمیں دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ناموں پرفیصلہ کرنا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو چارنام ارسال کردیے۔اپوزیشن کی جانب سے پروفیسرحسن عسکری اور ایازامیرکے نام تجویزکئے گئے،حکومت کی طرف سے ایڈمرل(ر)محمد ذکاء اللہ اورجسٹس(ر)محمد سائرعلی کے نام تجویزکئے گئے ہیں۔