مجھ پرآئی ایس آئی سے پیسےلینےکاالزام ہے، ہم الزام لگائیں تو ملک دشمن ہیں، سینئرسیاستدان جاویدہاشمی
سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے اصغر خان کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسےگفتگو کی ،، جاوید ہاشمی کا کہناتھاکہ وہ عدالت میں پیشی کیلئے وکیل بھی بھیج سکتےتھےلیکن عدلیہ کے احترام میں خود پیش ہوئے،، جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان پرلزام لگایاگیا ہےکہ اصغرخان کیس میں آئی ایس آئی نے جن سیاست دانوں کو پیسےدیےان میں وہ بھی شامل ہیں۔جاویدہاشمی کااپنےاوپرلگائےگئے الزامات پرکہناتھاکہ ہم الزام لگائیں تو کہتےہیں ملک دشمن ہیں،انہیں ماضی میں جیل میں ڈالاگیا،ایف آئی اے نے انوسٹیگشن کی۔۔ اس میں انکا نام کہاں سےآیا؟کیسےآیا؟ کچھ نہیں پتا،، پھربھی پانچ سال سزا بھگتی۔جاوید ہاشمی نےکہاکہ انہوں نے ماضی میں بھی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جنگ میں سزا بھگتی ہے