تیل بردار ٹینکروں پر حملوں کی تحقیقات کے نتائج آج سلامتی کونسل کو پیش کئے جائینگے
متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ناروے کے ساتھ اماراتی ساحل کے قریب تیل بردار ٹینکروں پر بارہ مئی کو ہونے والے حملوں کی تحقیقات کے نتائج آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کرے گا۔سفارتکاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کیلئے متحدہ عر ب امارات کا سفارتی مشن سلامتی کونسل کو غیررسمی اجلاس کے دوران تحقیقات کے دوران ملنے والے شواہد سے آگاہ کرے گا۔اقوام متحدہ نے ایران پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے تاہم ایران نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے۔