پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے کورونا کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کر لی۔
لاہور کے پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ( پی کے ایل آئی ) میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی۔لاہور کے پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی)نے کورونا وائرس کے مزید مریض داخل کرنے سے معذرت کر لی۔ترجمان پی کے ایل آئی کے مطابق ہسپتا ل میں 75 مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ 8 وینٹی لیٹرز بھی کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ہیں۔ترجمان کے مطابق محکمہ صحت کو ہسپتا ل میں گنجائش ختم ہونے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ۔