پاکستان میں سال 2020 کے آخری چاند گرہن کا نظارہ
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں چاند گرہن کا نظارہ دیکھا گیا،اس سال مزید دو بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر46منٹ پر شروع ہوا،رات 12بج کر 25منٹ پر چاند کو مکمل طور پر گرہن لگا جبکہ اس کا اختتام رات 2بج کر 4منٹ پر ہوا۔چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت یورپ ، ایشیاء ، آسٹریلیا ، افریقہ ، جنوبی امریکہ ، بحر الکاہل ، بحر اوقیانوس اور بحر ہند اور انٹارکٹیکا سمیت بیشتر علاقوں دیکھا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دوبار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا تاہم پاکستان میں ہونے والا یہ اس سال کا دوسرا اور اخری چاند گرہن تھا،پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب میں دیکھا گیا تھا،جس کا نظارہ پاکستان میں کیا گیا تھا،تاہم جولائی اور نومبر میں ہونے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔