کرونا کی ویکسین اس وبا کو ختم کرنے کے لیے کافی نہیں ، طبّی ماہرین
اس وقت دنیا بھر کے کئی ممالک اور طبی ادارے جلد از جلد کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے متعدد تجربات کرنے میں مصروف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ بہت سے لوگوں کو گمان ہے کہ مذکورہ ویکسین انہیں کرونا کی مہلک وبا سے بچانے والی ثابت ہو گی۔ تاہم صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے باور کرایا کہ کوویڈ19 کی ویکسین کی تیاری اپنی حد تک اس وبا کے خاتمے کے لیے کافی نہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا پر حتمی قابو پانے کے لیے ویکسین سے مربوط 4 عوامل کی دست یابی لازم ہے۔