کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،وزیر منصوبہ بندی
منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے لوگوں پر زور دیاہ ے کہ وہ اپنی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس مہلک وبا ء سے پاکستان میں اب تک انیس سو سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں جس سے صورتحال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔ منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ کورونا کے پھیلائو کی رفتار کو کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسد عمر نے طبی عملے کو جو صف اول میں خدمات انجام دے رہا ہے ، شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے فرائض کی ادائیگی میں مدد دینے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔