وزیراعظم کا یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرایہ وصولی کا نوٹس
ہوا بازی کے وفاقی وزیر غلام سرور نے پی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کا نوٹس لینے کے بعد اپنے کرائے مناسب کرے۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر تک قومی ایئر لائنز کا ایک طرف کا کرایہ گیارہ سو بیس درہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایجنٹ زیادہ کرایہ وصول کررہا ہے تو اس کی معلومات فوری طور پر پی آئی اے کو بھیجی جانی چاہئے۔