چینی بحران کےذمہ دارسزاسےنہیں بچ سکتے:شیخ رشید
ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے کہاہے کہ گندم اور چینی کے معاملے کاپائیدار حل وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے آج لاہورمیں صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ چینی بحران کے ذمہ دار سزاسے نہیں بچ سکتے ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ پاکستان ریلوے مسافروںکی سہولت کے لئے ٹرینوں کے وقت پرنظرثانی کر ے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے ملک بھرمیں بکنگ کے دفاترکھول رہاہے جبکہ آن لائن نظام سے لوگوں کو مشکلات کاسامنا ہے ۔