کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے
اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ کوروناکی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے میں کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کو3سوزائددن گزرگئے، بھارت نہتے کشمیریوں پرظلم کی داستانیں رقم کررہاہے۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں غائب کررہی ہے، کورونا کی آڑمیں بھارتی فوج کشمیریوں کی لاشیں نامعلوم مقام پردفنارہی ہے، لواحقین کوآخری رسومات بھی ادانہیں کرنےدی جاتیں۔