شیخ رشید نیب نیازی گٹھ جوڑ کے ترجمان ہیں، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہیں اور اپنی کرپشن چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ۔ ملک پر ایک نالائق حکومت مسلط ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اپوزیشن لیڈر کو ایک وزیر کی دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے، شیخ رشید میڈیا پر آنے کیلئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتے ہیں، وہ کس حیثیت میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے ۔رانا ثنااللہ نے شیخ رشید کو عمران خان کا چپڑاسی قرار دیتےہوئے کہا کہ ان کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے ، چینی اسکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی