وفاق کورونا پر عوام کو بےوقوف بنا رہا ہے:بلاول بھٹو زرداری
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے،کورونا وائرس کو زبردستی پھیلایا گیا، کورونا جب سے پاکستان میں پھیلا ہے،مختلف اوقات میں حقائق کوعوام کےسامنے رکھا،پیپلزپارٹی کا صوبائی وزیر کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑتے ہوئے شہید ہوا، مرتضی بلوچ عوام کی زندگی بچاتے ہوئےخود زندگی کی بازی ہارگئے، صوبوں نے اپنے کم وسائل سے کورونا کے خلاف لڑائی لڑی ،کوشش تھی کہ کورونا کا پھیلاؤروکا جائے، پاکستان کے بڑے شہروں سے وبا کو پھیلنے سے روکنا کوشش تھی،وفاقی کی جانب سے ہماری کوشش کو سبوتاژ کیا گیا،وفاق کورونا پر عوام کو بےوقوف بنا رہا ہے،پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی ہےنہ خود کام کرو اور نہ کرنے دو،کورونا پر عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سےہلاکتیں زیادہ ہیں،وفاقی حکومت سےرویہ درست کرنےکامطالبہ ہے،وفاقی حکومت غریب عوام کانام لےکرامیروں کیلئےکام کرتی ہے،وزیراعظم نےکتنی بارڈاکٹرزاورطبی عملے سے ملاقات کی؟وزیراعظم نےایک بھی لیبریونین سےملاقات نہیں کی۔