افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کیلئے ناگزیر ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام پورے خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے ناگزیر ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لئے بھرپور انداز میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی،ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کے امن و استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے، خلوص نیت کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کیا جسے آج دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے،پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتا رہے گا