گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 97افراد جاں بحق
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چارہزارسات سوچونتیس افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعدمتاثرہ افرادکی مجموعی تعداد ترانوے ہزار نو سو اسی ہوگئی ہے۔ اب تک پنجاب میں35 ہزار308،سندھ میں34ہزار889، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں5 ہزار776، اسلام آباد میں 4 ہزار323 ، گلگت بلتستان میں 897اور آزاد کشمیر میں331افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید97اموات کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار935 ہو گئی ہے۔