سی ڈی ڈبلیو پی نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دیدی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سات ارب بیس کروڑ روپے مالیت کے ML-1 منصوبے کی منظوری دے کر اسے ایکنک کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ منصوبے میں پشاور کو دوطرفہ بنانا ، اس کی اپ گریڈیشن، والٹن اکیڈمی اور حویلیاں کے مقام پر Dry Port کو بہتر بنانا شامل ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے اس منصوبے کو اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔