حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے،مشیر اطلاعات
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔ ہفتہ کے روز پشاور میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کی طرف سے وضع کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنا کاروبار کھولے گی۔